سکمز میں ایچ او ڈی سی وی ٹی ایس کی جانب سے اپنے ماتحت عملہ کے ساتھ ناشائستہ سکول اور غیر مہذب زبان استعمال کرنے کے خلاف نگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے اس ضمن میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سیکریٹری اور ڈویژنل کمشنر کشمیر سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ فکلٹی ممبر نے خلاف کارراوئی کریں ۔ نگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ سکمز میں ایچ او ڈی سی وی ٹی ایس ڈاکٹر غلام نبی لون پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ شخص اپنے ماتحت عملہ کے ساتھ ناشائستہ سلوک روا رکھ رہا ہے اور غیر مہذب زبان کا استعمال کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ فکلٹی کےخلاف کئی اور ملازمین نے بھی شکایت کی ہے جبکہ ان کے خلاف ڈائریکٹر سکمز اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کے پاس بھی شکایت کی ہے جبکہ اس سے پہلے جموں کشمیر حکام کو بھی اس بار میں آگاہ کیا گیا ہے تاہم انہوںنے اس سلسلے میں کوئی کارراوئی نہیں کی ۔ بیگ نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص نے جعلی اسناد پیش کرکے ایم بی بی ایس کےلئے داخلہ حاصل کرلیا تھا اس کی بھی جانچ کی جانی چاہئے ۔ اشتیاق بیگ نے اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، ڈویژنل کمشنر کشمیر اور چیف سیکریٹری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور معاملے کی جانچ کرائیں۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more