اننت ناگ /15جولائی/جےکےاین ایس/ جاوید گل،
ڈسٹرکٹ اننت ناگ امیچر سوفٹ ٹنس ایسوسیشن اور جے اینڈ کے سپوٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے سوفٹ ٹنس چمپین شپ کی اختیتامی تقریب اننت ناگ کے سپوٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی ، تقریب میں ایسوسیشن کے ممبران سمیت سپوٹس کونسل کے ملازمین بھی شریک تھے ،واضح رہے کہ چمپین شب میں 74 لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی ، اور بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڈیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی جبکہ انہیں ضلع سطح پر اپنے کھیل کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔