اننت ناگ/ 14جولائی /جے کے این ایس / جاوید گل ۔
ہندوپاک کے درميان 1971 میں ہوئی جنگ کی 50ویں سالگرہ اور اس جنگ کی کامیابی کو یاد کرتے ہوئے 108 راشٹرئلفیز TA کھندرو اچھابل اننت ناگ کی جانب سے سورنہ وجے ورش کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پروگرام میں فوج اور پولیس کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پروگرام میں ایس ایس پی اننت ناگ محترم امتیاز حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اپنی تقریر میں ایس ایس پی موصوف نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ اِسی روز ہم نے پاکستان کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کر کے بنگلہ دیش نامہ ایک ملک کو وجود میں لاکر پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔