14جولائی/ جے کے این ایس / جاوید گل
منشیات کے خلاف جاری جنگ میں کولگام پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریڈونی کیموہ کولگام میں منشیات کی بھاری کھیپ ضبط کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، جے کے این ایس نمائندے جاوید گل کے مطابق پولیس اسٹیشن کیموہ کو منشیات کے بارے میں ایک مصیدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی اور فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او قاضی گنڈ کی نگرانی اور ایس ایچ او کیموہ امتیاز احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم نے مشی پورہ ریڈونی کیموہ میں مشتبہ جگہ پر چھاپہ مارا جہاں سے قریب 800 کلو پوست ضبط کی گئی ، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے کاروائی کے دوران دو افراد غلام رسول ولد عبد الرحمن ڈار اور شہزاد احمد ولد محمد رجب ڈار ساکنہ مشی پورہ کیموہ کولگام کے بطور کی گی ہے کو گرفتار کیا گیا پولیس نے اس حوالے سے ایف آئی آر نمبر 62/2021 U / S 8/15 NDPS ایکٹ پولیس تھانہ کیموہ میں درج کر کے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی، دریں اثنا بدنام زمانہ منشیات فروش ، مشتاق احمد بگھو ولد ولی محمد بھگو ساکنہ ریڈوانی پائین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور اس کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہے۔