اننت ناگ /12جولائی / جے کے این ایس / جاوید گل ،
آج منسپل کونسل اننت ناگ میں کام کر رہیں خاکروبوں کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا، جے کے این ایس نمائندے جاوید گل کے مطابق خاکروب ساتویں تنخواہ کمیشن کی عمل آوری کے حق میں نعرہ بازی کر رہیں تھیں ۔ نمائندے سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ اگرچہ سرکار کی جانب سے ساتویں تنخواہ کمیشن کو منظوری ملی ہے تاہم ابھی تک انہیں کمیشن کے حساب سے تنخواہ نہیں دی جا رہی ہے، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلےکارڈ اٹھا رکھے تھے جب پر ساتویں تنخواہ کمیشن کی عملآوری کے نعرے تحریر تھے۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more