سری نگر، 9 جولائی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورتحال پوری طرح سے قابو میں ہے اور سکیورٹی فورسز کی بالادستی قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں کسی کو بھی سکیورٹی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جمعے کو یہاں بمنہ وولن ملز میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کی جانب سے سکیورٹی صورتحال کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا: ‘جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورتحال پوری طرح سے کنٹرول میں ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘سکیورٹی فورسز کی بالادستی قائم ہے۔ کسی کو بھی یہاں کی سکیورٹی سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی’۔
منوج سنہا نے کہا کہ وادی کشمیر کی دستکاری کو فروغ دینے کے لئے پشمینہ شال جیسے پروڈکٹس کی جی آئی ٹیگنگ کا کام شروع کر دیا ہے نیز مارکیٹ لنکیج کا بھی کام جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘محکمہ انڈسٹری کے پاس 20 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ ہے۔ بعض تجاویز زیر غور ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے چھ آٹھ مہینے میں اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے’۔
یو این آئی
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more