اننت ناگ /03جولائی / جے کے این ایس ( جاوید گل)
عدالتی خدمات گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے مقصد کو عملی جامہ پہنچانے کی غرض سے پہلگام میں کورٹ کمپلکس کی سنگبنیاد رکھی گئی ۔ سنگبنیاد کی رسم ہائیکورٹ کو جج جسٹس علی محمد مگارے نے انجام دی ، جبکہ اس موقع پر ضلعی و تحصیل پہلگام کے سول اور جوڈیشل آفسران بھی موجود تھے، اس موقع پر جسٹس ماگرے نے تعمیراتی عمل اور کمپلکس پر خدچ ہونے والی لاگت کا جائزہ بھی لیا ۔ واضح رہے کہ جسٹس ماگرے جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی (جے اینڈ کے ایل ایس اے) کے ایگزیکٹو چیئرمین بھی ہے