Friday, May 9, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

سری نگر میں انٹر ڈل گیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل، لیک کرکٹ اکیڈمی فاتح

Gadyal Desk by Gadyal Desk
03/07/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر، 3 جولائی  ٹی آر سی گرائونڈ سری نگر میں کھیلے جانے والے انٹر ڈل گیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہفتے کو لیک کرکٹ اکیڈمی نے ڈل گیٹ لائنز کو 69 رنز سے شکست دے دی۔
لیک کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اورز میں 225 رنز بنائے۔ اکیڈمی کے لئے عادل نے 19 گیندوں میں تیز ترار 52 رنز سکور کئے جبکہ آصف بٹ نے 57 رنز بنائے۔
ڈل گیٹ لائنز کے لئے جاوید بٹ نے تین اور عامر میر نے دو وکٹیں لیں۔ میچ کی پہلی ہی گیند پر جہاں زیب نے لیک کرکٹ اکیڈمی کے اوپنر کو پویلین واپس بھیج دیا۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری ڈل گیٹ لائنز کی ٹیم محض 156 رنز ہی بنا سکی اور اس طرح 69 رنز سے فائنل ہار گئی۔ لائنز کے لئے جاوید بٹ نے 50 رنز سکور کئے۔ جبکہ لیک کرکٹ اکیڈمی کے لئے راجو اور عادل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
عادل کو تیز ترار رنز سکور کرنے اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ جبکہ جاوید بٹ کو پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہر کرنے پر مین آف دا سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
انٹر ڈل گیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، جس میں 13 ٹیموں نے حصہ لیا ہے، کا انعقاد کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ نے کیا تھا۔
ٹورنامنٹ کے فائنل کی ایوارڈ تقریب میں جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی سکریٹری نزہت گل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
انہوں نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا: ‘میں اس میدان کو جموں و کشمیر کا سب سے اچھا میدان بنانا چاہتی ہوں۔ چاہے میں کونسل میں رہوں یا نہ رہوں لیکن میں یہ چاہتی ہوں کہ اس سٹیڈیم میں ہر وقت بچے شوق سے کرکٹ کھیلتے نظر آئے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہم یہاں شائقین کے بیٹھنے اور دیگر سہولیات کو عنقریب یقینی بنائیں گے جس کے لئے بجٹ بھی منظور کیا جا چکا ہے’۔

یو این آئی

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

پانچ اقدام کرنے سے بچوں کے ذہنی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

Bukhari asks people and workers to file petitions before Delimitation Commission

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Solution to J&K problems lies in democratic set-up:  Altaf Bukhari in PM’s All Party meet

Bukhari asks people and workers to file petitions before Delimitation Commission

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.