شیر شیران
چرارشریف
بڈگام ضلع کے قصبہ چرارشریف میں واقع نئی بستی ماڈل ٹاون فیز سیکنڈ میں رہائیشی پزیر ماسٹر محمد شفیع کمہار ولد مرحوم عبدالسلام کمار کے یک منزلہ مکان کے اندر مخصوص ایک کمرے میں موجود مظبوط لاکر سے لاکھوں روہیہ مالیت کے زیورات، نقدی اور دوسرا کچھ سامان دوران شب نامعلوم نقب زنوں نے چوری کرکے لوٹ لیا ھے تفصیلات دیتے ہوئیے مالک مکان محمد شفیع نے نمائیندے کو بتایا کہ منگلوار کی رات گیارہ بجے وہ اس کمرے کہ جہاں ںچے بید پر سوئیے ہوئے تھے دوسرے کمرے میں چلاگیا تب سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا لیکن جب صبح واپس اس کمرے میں داخل ہوا تو پاوں کے نیچے سے زمین کھسک گئی کہ معصوم بچے تو ابھی گہری نیند میں محو تھے لیکن لاکر کو کسی آ ہنی ہتھیار سے توڑ کر اس میں موجود نقدی بیس ھزار روپیہ اور قریب ساڈے 8 لاکھ روپیہ مالیت کی جائیداد دوران شب چوروں نے کھڑکی کے سہارے اندر داخل ہوکر لوٹ لئے تھے جبکہ دوسری چیزیں کمرے کے اندر بکھیر دی گئی تھیں واقعہ کی اطلاع ملتے ھی پولیس موقعے ہر پہنچ گئی اور محکمانہ کاروائی شروع کی درایں اثنا مقامی بستی میں رہائیش ہذیر عوام نے ضلع انتظامیہ خاص کر ایس پی بڈگام مسٹر طاہر سلیم سے گزارش کی کہ نئی بستیوں میں یہاں گذشتہ تین سالوں سے وقتا فوقتا ایسے چھوٹے بڑے واقعات نمودار ہوتے ھے جنہیں باریک بینی سے تحقیقات کرواکر ہر ملزم کو کفیر کردار تک پہنچانا ضروری بن گیا ہے واضح رھیے کہ محمد شفیع کمہار شریف النفس، محنتی اور ایک باصلاحیت استاد ھے لیکن نقب زنوں نے دوران شب اسکے مکان میں موجود انتہائی مضبوط لاکر کو بڑی مہارت اور ہوشیار دماغی سے کھول کر فلمی انداذ میں اسکی جائیدادیں لوٹ لی ھے قابل توجہ یہ بات ھے کہ لاکر سے صرف 8 فٹ کی دوری پر مالک مکان کے ںچے اسی کمرے میں گہری نیند سوئیے ہوئیے تھے جنھیں تو واردات کے متعلق بھنک بھی نہیں لگی جس پر نئی بستی کے لوگ ششدر رھگئے اور پولیس سے چوری کی واردات کا گہراری سے تحقیقات کرنے کی اپیل کی
نوٹ۔۔۔۔۔ املاح کی خامیاں دور فرمائیے۔۔ شکریہ