سری نگر، 18 جون جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر کے سعد پورہ عید گاہ میں جمعرات کی شام ایک پولیس اہلکار کو گولیوں مار کر قتل کرنے والوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
بتا دیں کہ سعدہ پورہ عید گاہ میں جمعرات کی شام مشتبہ جنگجوؤں نے جاوید احمد کمبے ولد غلام محمد کمبے پر گھر کے نزدیک گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔
جموں وکشمیر پولیس نے جمعے کو مہلوک پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ‘ہم کانسٹبل جاوید احمد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ تین برسوں سے ایک سبکدوش جج کا ذاتی محافظ کے بطور تعینات تھا اور پاکستانی حمایت یافتہ ملی ٹنٹوں نے اس پر گھر کے نزدیک گولیاں بر سائیں۔ ان بزدلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا’۔
یو این آئی
Last Date for declaring Exotic animals listed under Schedule IV of the Wild Life (Protection) Act, 1972 is 28 August 2024
The registration of these exotic animal species is to be done in the PARIVESH 2.0 portal The ministry had notified...
Read more