جموں،16 جون ایس ایس پی ٹریفک جموں کوشل شرما کا کہنا ہے کہ حادثات سے جتنی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں شاید ہی اتنی کسی دوسری بیماری یا وبا سے ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حادثات کو روکنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
موصوف ایس ایس پی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ’حادثات سے جتنی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں شاید ہی کسی دوسری بیماری یا وبا سے ہوتی ہیں یہ سلسلہ رکنا چاہئے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کافی بڑھ گیا ہے اور آبادی میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر ٹریفک کو مزید منظم کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر شرما نے کہا کہ لوگوں کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اور ہر لائسنز یافتہ کو ٹریفک قوانین معلوم ہونے چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنے تحفظ کے لئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہئے۔
موصوف نے کہا کہ ٹریفک قوانین میں ترمیم کی گئی ہے جو چالان پہلے سو روپے کا ہوتا تھا وہ آج ایک ہزار روپے کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلا ہفتہ ٹریفک قوانین کے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے لئے مخصوص ہوگا۔
بتا دیں کہ جموں وکشمیر کی سڑکوں پر موت رقص تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ سڑک حادثات میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے کی خبریں آئے روز اخباروں کی زینت بن جاتی ہیں۔
یو این آئی
Last Date for declaring Exotic animals listed under Schedule IV of the Wild Life (Protection) Act, 1972 is 28 August 2024
The registration of these exotic animal species is to be done in the PARIVESH 2.0 portal The ministry had notified...
Read more