Saturday, July 5, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

سوپور حملے میں ‘لشکر طیبہ’ ملوث، حملہ آوروں کی شناخت بھی کر لی: پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
12/06/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

 

سری نگر، 12 جون  جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ شمالی کشمیر کے ایپل ٹائون سوپور میں فائرنگ کے واقعے میں جنگجو تنظیم ‘لشکر طیبہ’ کا ایک گروپ ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی ہے لیکن بعض وجوہات کی بنا پر ان کے نام فی الحال منکشف نہیں کئے جائیں گے۔
پولیس سربراہ نے ہفتے کو سوپور فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی میتوں پر پھول مالائیں رکھنے کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔
انہوں نے کہا: ‘ہماری اطلاع کے مطابق لشکر طیبہ کا ایک گروپ اس حملے میں ملوث ہے۔ ہم نے ان کی پہچان کر لی ہے۔ تاہم فی الحال ان کے نام منکشف نہیں کریں گے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہمیں امید ہے کہ اس جرم کے مرتکبین کو جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا’۔
دلباغ سنگھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملی ٹینسی بڑھ نہیں رہی ہے بلکہ کم ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہر جگہ پر سکیورٹی فورسز کا کنٹرول بہت اچھا ہے۔ آپریشنز بھی جاری ہیں۔ کووڈ کے چلتے آپریشنز میں کمی آئی ہے، تاہم ہماری جانب سے امن کو مضبوط کرنے کی کوششیں جاری ہیں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہم لوگوں کی ذمہ داری ایسی ہے کہ خطروں میں رہ کر کام کرنا پڑتا ہے۔ بیچ بیچ میں ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے’۔
پولیس سربراہ نے سوپور حملے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘آج کل آپ جانتے ہیں کہ کووڈ لاک ڈائون کے نفاذ کے لئے سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری جگہ جگہ تعینات رہتی ہے۔ سب انسپکٹر مکیش کمار کی قیادت میں سکیورٹی فورسز کی ایک پارٹی سوپور میں تعینات تھی۔ ان پر فائرنگ کی گئی جس کا انہوں نے جواب بھی دیا’۔
انہوں نے کہا: ‘ڈیوٹی پر تعینات اہلکار اور وہاں موجود کچھ مقامی شہری زخمی ہوئے۔ ہمارے دو جوان کانسٹیبل وسیم اور کانسٹیبل شوکت کی شہادت ہوئی۔ سب انسپکٹر مکیش اور ایس پی او دانش زخمی ہوئے۔ حملے میں تین شہری زخمی ہوئے جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مکیش کمار اور دانش کی حالت خطرے سے باہر ہے’۔

یو این آئی

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

SKIMS Celebrated International Nurses Day­­” “Director SKIMS salutes work force of SKIMS for their services in ongoing pandemic”

Next Post

90 YOUNG SOLDIERS JOIN LADAKH SCOUTS REGIMENT

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
90 YOUNG SOLDIERS JOIN LADAKH SCOUTS REGIMENT

90 YOUNG SOLDIERS JOIN LADAKH SCOUTS REGIMENT

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.