جموں، 5 جون سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے جموں میں اگلے چند ماہ کے دوران ایک لاکھ پودے لگانے کا اعلان کیا ہے۔
جموں میں تعینات سی آر پی ایف کے ڈی آئی جی راجندر پرساد نے ہفتے کو یہاں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر کہا: ‘آج ماحولیات کا عالمی دن ہے۔ اس موقع پر سی آر پی ایف نے ایک شجرکاری مہم شروع کی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘شجرکاری کے لئے ایک ایسی جگہ چنی گئی ہے جہاں درخت نظر نہیں آ رہے ہیں۔ اس پارک کے چاروں طرف درخت لگنے سے اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا’۔
راجندر پرساد نے کہا کہ آنے والے دو تین مہینوں میں ہمارا جموں میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا: ‘اس مہم کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ہوگی۔ مقامی محکمہ جنگلات نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ہم پودے فراہم کریں گے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘یہ مہم صرف پودے لگانے تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ ان کی دیکھ بھال کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ جموں کی ہریالی دوگنی ہو’۔
یو این آئی