Tuesday, July 1, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

دکانداروں، ٹرانسپورٹروں، میڈیا اہلکاروں اور ملازموں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے گی: صوبائی کمشنر کشمیر

Gadyal Desk by Gadyal Desk
18/05/2021
A A
Single Dose of Covishield Vaccine Can Cut Transmission Risk by Half in Household Settings: Study
FacebookTwitterWhatsappTelegram

 

سری نگر، 18 مئی  وادی کشمیر میں کووڈ 19 ویکسین کی کمی کی شکایتوں کے بیچ صوبائی کمشنر پی کے پولے نے کہا ہے کہ 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کو ویکسین ترجیح کی بنیاد پر لگائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ترجیح کی بنیاد پر پہلے دکانداروں، ٹرانسپورٹروں، میڈیا اہلکاروں اور ملازموں کو ویکسین لگائی جائے گی کیونکہ یہ وہ افراد ہیں جو زیادہ لوگوں کے رابطے میں آ جاتے ہیں۔
صوبائی کمشنر نے منگل کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا: ‘پہلے ہم میں ویکسین کو لے کر خدشات تھے۔ یہاں تک محکمہ صحت کے کچھ اہلکاروں نے بھی ویکسین لگانے سے انکار کیا تھا۔ لیکن جب کورونا کی دوسری لہر نے زور پکڑا تو لوگ بڑے پیمانے پر ویکسین لگانے کے لئے آگے آئے’۔
انہوں نے کہا: ‘میں لوگوں بالخصوص دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ویکسینیشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ویکسین کرانے کا ہمارا اوسط 61 فیصد ہے جبکہ قومی سطح کا اوسط محض 33 فیصد ہے۔ 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگ جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی ہے انہیں یہ ڈوز آنے والے کچھ دنوں میں دی جائے گی’۔
پی کے پولے نے کہا کہ 45 سال سے کم عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن جاری ہے لیکن ان کو ویکسین ترجیح کی بنیاد پر لگائی جائے گی۔
انہوں نے کہا: ‘وادی کشمیر میں 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کی تعداد 37 لاکھ ہے۔ وہ افراد جو زیادہ لوگوں کے رابطے میں آتے ہیں جیسے دکاندار، ٹرانسپورٹرس، میڈیا اہلکار اور ملازمین ان کو ویکسین ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے گی’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر نے ایک کروڑ 20 لاکھ ویکسین ڈوزز کا آڈر دیا ہے۔ اس پر خرچ ہونے والے پیسے حکومت خود برداشت کرے گی’۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ وادی میں روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار سے اڑھائی ہزار مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہمارے پاس ہسپتالوں میں بیڈروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہم نے سکمز صورہ، ایس ایم ایچ ایس، جے وی سی بمنہ اور دیگر ہسپتالوں میں آکسیجن سے لیس بیڈوں کی تعداد بڑھا دی ہے’۔
یو این آئی

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Covid-19 Assistance: Labour Department disburses Rs 1.70 Cr among labourers at B’pora

Next Post

جموں و کشمیر میں آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں تین گنا اضافہ: حکومت

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post

جموں و کشمیر میں آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں تین گنا اضافہ: حکومت

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.