یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں دگوگوں موسمی حالات کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے اورژالہ باری ہونے کی بھی پیش گوئی کر دی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 19 اور20 مئی کو موسلا دھار بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔