Wednesday, July 2, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

صوبائی انتظامیہ کشمیر کی کورونا پر ڈاکیومنٹری، ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے اور ویکسین لگوانے کی اپیل

Gadyal Desk by Gadyal Desk
03/05/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر، 3 مئی  کورونا وائرس کے بارے میں جانکاری کو عام کرنے کے لئے صوبائی انتظامیہ کشمیر نے ایک ڈاکیومنٹری ریلیز کی ہے۔
چھ منٹ اور 26 سیکنڈوں پر محیط اس ڈاکیومنٹری میں ماہرین لوگوں کو کورونا گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہونے اور کورونا ویکسین کرانے کی تاکید کرتے ہیں۔
بتا دیں کہ جموں وکشمیر میں بھی کورونا وبا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی روک تھام کے لئے انتظامیہ مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔
ڈاکیومنٹری میں صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کہتے ہیں کہ وادی کشمیر میں اب تک آٹھ لاکھ لوگوں کو کورونا ویکیسن کرائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ کورونا سے بچنے کے لئے ویکسین لگوائیں اور اس کے متعلق دیگر گائیڈ لائنز پر عمل کریں، اس سے آپ خود بھی محفوظ رہ سکتے ہیں اور دوسرے بھی’۔
شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر کے ڈائریکٹر پروفیسر اے جی آہنگر کورونا کے متعلق اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم نے کورونا وبا کے بارے میں جانکاری عام کرنے کے لئے مذہبی رہمناؤں کو بھی شامل کیا ہے جو ہمارے ساتھ اس عمل میں پیش پیش ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے کورونا ویکیسن لگوانے کی تاکید کی۔
سری نگر کے ڈلگیٹ میں واقع ہسپتال برائے امراض سینہ کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے بتایا کہ وادی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو ویکسین کرایا گیا۔
انہوں نے کہا: ‘لوگوں سے میری گذارش ہے کہ وہ ویکسین کرانے کے لئے آ گے آئیں اس سے آپ بھی محفوظ رہیں گے اور باقی لوگ بھی’۔
معروف اسلامی اسکالر پروفیسر سید محمد طیب کاملی نے کہا کہ لوگوں کو یہ ویکیسن کرانا چاہئے تاکہ کورونا سے بچا جاسکے۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کے کمیونٹی مڈیسن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم خان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے کیسز بڑھ رہے ہیں اس سے بچنے کی تدبیر یہ ہے کہ ایک ویکسین کرایا جائے اور دوسرا وضع کردہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔
کشمیر ٹریڈرس اینڈ منی فیکچررس فیڈریشن کے صدر محمد یاسین خان کا کہنا ہے کہ صوبائی انتظامیہ کا یہ ایک احسن اقدام ہے اور ہم چاہتے ہیں یہ سب لوگوں تک یہ ویکیسن پہنچ جائے۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

On a steadily growing path, over 3 Lakh Recoveries in the last 24 hours

Next Post

لاپرواہی کی گنجائش نہیں، یہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے: پرنسپل جی ایم سی جموں

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post

لاپرواہی کی گنجائش نہیں، یہ تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے: پرنسپل جی ایم سی جموں

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.