Friday, May 9, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

ایک کروڑ 24 لاکھ ویکسین ڈوزز کا آرڈر دیا ہے: جموں و کشمیر حکومت

Gadyal Desk by Gadyal Desk
30/04/2021
A A
Today at SKIMS Vaccination Center more than fifty religious and social leaders were vaccinated.
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر، 30 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر میں کووڈ 19 ویکسین کی عدم دستیابی کی شکایتوں کے بیچ حکومت نے کہا ہے کہ 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لئے ایک کروڑ 24 لاکھ ویکسین ڈوزز کا آرڈر دیا گیا ہے۔

حکومت نے کہا کہ جہاں 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لئے پیشگی رجسٹریشن کوون ویب سائٹ اور موبائیل ایپلی کیشن پر شروع ہو چکی ہے وہیں ویکسینیشن مہم مقررہ تاریخ یعنی یکم مئی 2021 سے شروع نہیں ہو رہی ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ویکسین سپلائی دستیاب ہو جانے پر متذکرہ عمر کے زمرے میں آنے والے لوگوں کی ٹیکہ کاری شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے یہ تفصیلات جمعے کو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کئی سلسلہ وار ٹویٹس میں فراہم کیں۔

ویکسین ڈوزز منگوانے سے متعلق کہا گیا: ‘جموں و کشمیر نے 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لئے ایک کروڑ 24 لاکھ ویکسین ڈوزز کا آرڈر دیا ہے’۔

اٹھارہ سے پنتالیس سال کی عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن کے بارے میں کہا گیا ہے: ‘جہاں 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لئے رجسٹریشن کوون ویب سائٹ اور موبائیل ایپلی کیشن پر شروع ہو چکی ہے وہیں ویکسینیشن یکم مئی 2021 سے شروع نہیں ہو رہی ہے۔ ویکسین سپلائی دستیاب ہو جانے پر ٹیکہ کاری شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا’۔

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے: ‘ویکسینیشن کے لئے پیشگی رجسٹریشن ضروری ہے۔ ابھی تک سلاٹوں کو بکنگ کے لئے نہیں کھولا گیا ہے۔ اس کے لئے آپ ویکسینیشن شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا انتظار کریں’۔

ایک ٹویٹ میں 18 سے 45 سال کے لوگوں سے گزارش کی گئی کہ وہ سلاٹوں کی بکنگ کے بغیر ویکسینیشن سنٹروں پر نہ جائیں۔ مہربانی کر کے مہم کو شروع کرنے کی تاریخ کا انتظار کریں۔

تاہم ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری معمول کے مطابق جاری ہے۔

دریں اثنا انتظامیہ کی لوگوں سے کورونا ویکیسن لگوانے کی تاکید کے بیچ لوگوں نے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کورونا ویکیسن کی عدم دستیابی کا الزام لگایا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سینٹروں پر ویکسین دستیاب نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو ایک سینٹر کے باہر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ‘ہم یہاں لگاتار ویکسین لگوانے کے لئے آ رہے ہیں لیکن یہاں بولا جاتا ہے کہ ویکسین پرسوں دستیاب ہوگا اور جب اس دن آتے ہیں تو یہاں کہا جاتا ہے آج بھی دستیاب نہیں ہے، ہم کہاں روز روز یہاں آئیں گے، کسی کے پاس اپنی گاڑی نہیں ہے ایک طرف لاک ڈاؤن ہے، خطرہ ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں خود کورونا پازیٹیو ہوں’۔

قبل ازیں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 24 اپریل کو اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں 18 سے 45 سال کی عمر کے سبھی لوگوں کو کووڈ 19 ویکسین مفت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکیس پر آنے والے خرچے جموں و کشمیر کی حکومت برداشت کرے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا تھا: ‘یونین ٹریٹری میں 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کو مفت کووڈ 19 ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویکسین پر آنے والے خرچے جموں و کشمیر کی حکومت برداشت کرے گی۔ اس اعلان پر عمل درآمد کی خاطر محکمہ صحت ایک پینل تشکیل دے گا’۔

اسی ٹویٹر ہینڈل پر ایک اور ٹویٹ میں 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لئے رجسٹریشن کرانے کو کہا گیا تھا۔

ٹویٹ میں کہا گیا تھا: ‘اگر آپ کی عمر 18 سے 45 سال کے درمیان ہے تو کووڈ 19 ویکسین کے لئے خود کو رجسٹر کریں۔ رجسٹریشن 28 اپریل 2021 سے www.cowin.gov.in پر شروع ہو رہی ہے’۔
یو این آئی

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

جموں و کشمیر: 84 گھنٹوں کے ‘مکمل لاک ڈاون’ سے ہر سو سناٹا، نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہو سکے

Next Post

Lt Governor extends Sri Guru Tegh Bahadur Ji’s 400th Prakash Parv greetings

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Lt Governor connects with people; shares valuable insights, suggestions received from citizens

Lt Governor extends Sri Guru Tegh Bahadur Ji's 400th Prakash Parv greetings

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.