Tuesday, July 8, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد سے پاکستان کو فائدہ: لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے

Gadyal Desk by Gadyal Desk
16/04/2021
A A
جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد سے پاکستان کو فائدہ: لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کا کہنا ہے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد سے پاکستان کو فائدہ ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ دراندزی کو ممکن بنانے کے لئے جب وہ (پاکستانی فوجی) جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے تھے تو انہیں بھر پور جواب دیا جاتا تھا جس کی وجہ سے اب وہ دراندازی نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جوابی کارروائی دراندازی کو روکنے کے لئے کی جاتی تھی۔
موصوف جی او سی نے ان باتوں کا اظہار ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ مختصر گفتگو کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘سیز فائر کا سمجھوتہ ان (پاکستان) کے لئے فائدہ ہے، جب دراندازی یوتی تھی تو وہ اس کو ممکن بنانے کے لئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے تھے جس کی انہیں سزا دی جاتی تھی، پاکستانی فوج کے اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی اب دراندازی نہیں چاہتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جوابی کارروائی دراندازی کو روکنے کے لئے کرتے تھے۔
پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے موصوف جی سی او نے کہا: ‘مجھے لگتا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنے آپ کو ایک پرامن ملک کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، وہ یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ کشمیر کی ملی ٹنسی کی تحریک ایک مقامی تحریک ہے جس کو کوئی بیرونی مدد حاصل نہیں ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘لیکن جب تک ملی ٹنسی کی فنڈنگ، نارکو ٹریرازم، ہتھیار بھیجنے کی تار ان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے تب تک ہم یہ مان نہیں سکتے ہیں کہ ان کا منشا بدل گیا ہے’۔
مسٹر پانڈے نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق لانچنگ پیڈس پر ابھی بھی سو سے ڈیڑھ سو ملی ٹنٹ موجود ہیں جنہیں متصل علاقوں میں جانے کو کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں ہمارے آپریشنز حسب معمول جاری رہیں گے۔
موصوف جی او سی نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر میں بدلاؤ آیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘جب یہاں کوئی مقامی جنگجو مارا جاتا ہے تو دوسرے لوگ بھڑکتے پیں اور ہتھیار اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں یہ پاکستان اور دوسرے ملک مخالف عناصر کی ایک اسٹریٹجی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کی جنگجو تنظیموں میں بھرتی ہونے کے عمل کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس نیٹ ورک کو بھی نکالنے کی کوشش کرتے ہیں جو اس کے لئے سرگرم ہے۔
موصوف نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں کے نسبت امسال نوجوانوں کے جنگجو تنظیموں میں شمولیت کرنے کے رجحان میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران اب تک 69 جنگجو اعانت کاروں کو آئیڈنٹیفائی کر کے گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر بھرتی کرنے والے تھے۔
یو این آئی

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

کشمیر میں ملی ٹنسی کی حمایت بڑھ رہی ہے: سی سی جی کی تازہ رپورٹ

Next Post

Srinagar police arrests 02 drug peddlers

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Srinagar police arrests 02 drug peddlers

Srinagar police arrests 02 drug peddlers

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.