پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد سنیچر کو 1000کا ہندسہ پار کرکے 1005تک پہنچ گئی جن میں تقریبا 50فیصدمتاثرین کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے۔2021میں کورونا متاثرین کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ہفتہ کو 6افراد وائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کیلئے 42ہزار 60 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1005افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔متاثرین میں بیرون ریاستوں اور ممالک سے کشمیر آنے والے 154افراد بھی شامل ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 1005افراد میں سے 299کا تعلق جموں جبکہ 706افراد کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 706افراد میں623مقامی سطح جبکہ 83سفر کرکے آئے ہیں۔ سرینگر میں سب سے زیادہ 492افراد وائرس سے متاثرپائے گئے جبکہ دیگر اضلاع میں بارہمولہ میں 93، بڈگام میں 25، پلوامہ میں 31، کپوارہ میں 14، اننت ناگ میں 32، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 3، کولگام میں 8 اور شوپیان سے 3تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران کپوارہ میں ایک شخص فوت ہوگیا۔ جموں صوبے میں 299افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ صوبے کے 299متاثرین میں 228مقامی طور پر جبکہ 71بیرون ریاستوں اورممالک سے سفر کر کے لوٹے ہیں۔ 299متاثرین میں ضلع جموں میں183، ادھمپور میں 17، راجوری میں 2،ڈوڈہ میں 2، کٹھوعہ میں 20، سانبہ میں 11، کشتواڑ میں 0، پونچھ میں 2، رام بن میں 4اور ریاسی سے 58 تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے میں 5افراد وائرس سے فوت ہوگئے جن میں 3ضلع جموں اور 2ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 54ہزار915ہوگئی ہے جن میں 752فوت ہوگئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 137475ہوگئی ۔متوفین کی مجموعی تعداد 2029تک پہنچ گئی۔