Tuesday, July 1, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

خود سپردگی کی پیشکش مسترد کرنے والے جنگجوئوں کو ہلاک کیا جائے گا: لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے

Gadyal Desk by Gadyal Desk
09/04/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر، 9 اپریل (یو این آئی) سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ جو بھی ملک کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا اس کو خود سپردگی کی پیشکش مسترد کرنے پر ہلاک کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فوج کشمیر میں دو اہم محاذوں پر کام کر رہی ہے ایک نوجوانوں کی جنگجو تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے کے عمل کو روکنا اور دوسرا سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے نوجوانوں کو ریڈیکلائز کرنے کے سلسلے کو ختم کرنا ہے۔
موصوف جی او سی نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘جنگجوئوں کی صفوں میں ریکروٹمنٹ میں کمی آئی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ریکروٹمنٹ میں مزید کمی لائی جائے۔ سرگرم جنگجوئوں کی تعداد بھی کم ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘آپ (میڈیا) آپریشنز کو امرناتھ یاترا، سیاحت اور کاروبار کے ساتھ نہ جھوڑیں۔ کوئی بھی آدمی سٹیٹ کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا اس کے خلاف آپریشن ہوگا۔ مقامی ہوگا تو خود سپردگی کا موقع دیں گے۔ نہیں مانے گا تو ہلاک کریں گے۔ جب بھی کوئی ہتھیار اٹھائے گا اس کو ہم نے ہلاک کرنا ہے’۔
لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے، جن کی یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس تھی، نے کہا: ‘یہ میری میڈیا کے ساتھ پہلی ملاقات ہے، میں بیس ماہ کے بعد کشمیر واپس آیا ہوں میں یہاں ایک نئی انرجی اور نئی کوششیں دیکھ رہا ہوں جنوبی کشمیر اور وسطی کشمیر کے کچھ حصوں میں تشدد کا سائیکل چل رہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کی کوششیں جاری ہیں’۔
انہوں نے کہا میں لوگوں سے دست بستہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہماری مدد کریں، نوجوانوں کو ریڈیکلائز ہونے سے بچائیں۔
موصوف جی او سی نے کہا کہ ہمارے بچوں کو ریڈیکلائز کیا جا رہا ہے جن کو بچانے کی ضرروت ہے۔
انہوں نے کہا: ‘کئی کنبے ہمارے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے بچے غلط راستے پر چل رہے ہیں انہیں واپس لایا جائے اگر انہیں جیل میں بھی ڈالنا پڑے لیکن وہ واپس آنے چاہئے’۔
لیفٹیننٹ جنرل پانڈے نے کہا کہ ہم کشمیر میں دو محاذوں پر کام کرتے ہیں ایک یہ نوجوانوں کی جنگجو تنظیموں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے کا عمل روکا جائے دوسرا جنگجو اعانت کاروں کا نیٹ ورک کم کیا جائے اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کے ریڈیکلائز ہونے کے سلسلے کو بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد ایک مقدس جگہ ہے جہاں عبادت کی جاتی ہے اور دعائیں مانگی جاتی ہیں لہٰذا آپریشن کے دوران کافی احتیاط برتا گیا۔
یو این آئی-

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

جنوبی کشمیر میں دو مختلف مقامات پر تصادم آرائیاں، انصار غزوۃ الہند کا چیف کمانڈر سمیت 7 جنگجو ہلاک

Next Post

Night curfew won’t stop spread of Covid-19: DAK

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Our patience is running out; fulfill our demands at the earliest: DAK

Night curfew won’t stop spread of Covid-19: DAK

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.