یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 27.92 لاکھ کو عبور کر گئی ہے ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12.76 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ کورونا کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 549 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 27 لاکھ 92 ہزار 044 ہو گئی ہے۔
عالمی طاقت سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔