Wednesday, May 14, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

سوپور میں جنگجوؤں کا حملہ، میونسپل کونسلر اور ایس پی او از جان، ایک کونسلر زخمی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
29/03/2021
A A
سوپور میں جنگجوؤں کا حملہ، میونسپل کونسلر اور ایس پی او از جان، ایک کونسلر زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں پیر کی دوپہر کو مشتبہ جنگجوؤں کے ایک حملے میں ایک میونسپل کونسلر اور ایک سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) ہلاک جبکہ ایک اور کونسلر زخمی ہوا۔
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور میں پیر کی دو پہر کو جنگجوؤں نے میونسپل دفتر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو میونسپل کونسلر اور ایک ایس پی او شدید زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کونسلر اور ایس پی او کی زخموں کی تاب نہ لانے سے موت واقع ہوئی جبکہ ایک کونسلر کو مزید علاج کے لئے سری نگر کے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال یا ایس ایم ایچ ایس ریفر کیا گیا۔
مہلوک کونسلر کی شناخت ریاض احمد پیر ولد غلام نبی پیر ساکن ننگلی سوپور اور مہلوک ایس پی او کی شناخت شفقت نذیر خان ولد نذیر احمد خان ساکن منڈجی سوپور جبکہ زخمی کونسلر کی شناخت شمس الدین پیر ولد غلام محمد پیر کے بطور ہوئی ہے۔
بلاک میڈیکل افسر سوپور نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسلر ریاض احمد اور ایس پی او شفقت خان کی موت واقع ہوئی ہے اور کونسلر شمس الدین کو مزید علاج و معالجے کے لئے سری نگر ریفر کیا گیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ‘جنگجوؤں نے سوپور میں میونسپل دفتر پر فائرنگ کی۔ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار شفقت احمد اور ایک کونسلر ریاض احمد جان بحق ہوئے اور ایک کونسلر شمس الدین پیر زخمی ہوا، زخمی کو علاج ومعالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے’۔
ایک رپورٹ میں کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حملے میں ایک غیر ملکی سمیت لشکر طیبہ کے دو جنگجو ملوث ہیں۔
انہوں نے مقامی جنگجو کی شناخت مدثر پنڈت کے طور پر ظاہر کی ہے۔
ایس ایس پی سوپور سدھانشو ورما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کونسلرز کی ایک میٹنگ چل رہی تھی جس دوران دو جنگجوئوں نے آ کر ان پر حملہ کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘حملے میں دو لوگ جاں بحق جبکہ تیسرا ایک زخمی ہوا جسے علاج و معالجہ کے لئے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انشاء اللہ جلد از جلد کارروائی کی جائے گی’۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے مہلوکین کے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور زخمی کونسلر کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘سوپور میں میونسپل دفتر پر جنگجوؤں کے حملے کی خبریں آ رہی ہیں۔ میں اس حملے کی مذمت کرتا ہوں اور مہلوکین کے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور زخمی کونسلر کی جلد صحتیابی کے لئے دست بدعا ہوں’۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

CUK’s SoE holds plantation drive

Next Post

بشارت بخاری، پیرزادہ منصور اور خورشید عالم پیپلز کانفرنس میں شامل

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
بشارت بخاری، پیرزادہ منصور اور خورشید عالم پیپلز کانفرنس میں شامل

بشارت بخاری، پیرزادہ منصور اور خورشید عالم پیپلز کانفرنس میں شامل

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.