پرویز احمد
سرینگر // جموں کشمیر میں لگاتار11 ویں روز کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 250سے تجاوز کر گئی ہے۔24گھنٹوں کے دوران 271افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اس دوران ایک شخص فوت ہوگیا۔ یہ سال رواں میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔مثبت قرار دئے گئے 271معاملات میں 118کا تعلق سرینگر شہر سے ہے جبکہ جموں میں 56مثبت آئے۔ 93دنوں کے بعد جموںو کشمیر میں متاثرین کی تعداد 250سے پارہو گئی ہے۔ اس سے قبل7دسمبر 2020کو جموں و کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد280تھی ۔ 15فروری سے یو ٹی میںکورونا وائرس دوبارہ لوگوں کو تیزی کیساتھ اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔سنیچر کو 30648تشخیصی ٹیسٹوں میں271 مثبت آنے والوں میں 75جموں جبکہ196کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے196افراد میں152 مقامی اور44بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے تھے۔اس دوران تیل بل حضرت بل سے تعلق رکھنے والا 60سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد77ہزار کا ہندسہ پار کرکے 77023تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 1253فوت جبکہ1339معاملات ابھی بھی سرگرم ہیں۔ سرگرم معاملات میں سرینگر میں814،بارہمولہ میں221، بڈگام میں131، پلوامہ میں54، کپوارہ میں32، اننت ناگ میں16، بانڈی پورہ میں23، گاندربل میں9، کولگام میں15 اور شوپیان میں24 ہیں۔ جموں صوبے میں بھی تین ماہ بعد کیسوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا۔ سنیچر کو جموں صوبے میں 75افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 61مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 14بیرون ریاستوں سے سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے ۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 52661ہوگئی ہے جن میں 732فوت جبکہ 474سرگرم معاملات ہیں۔ جموں صوبے کے سرگرم معاملات میں جموں میں373، ادھمپور میں16، راجوری میں11، ڈوڈہ میں13، کٹھوعہ میں19، سانبہ میں13، کشتواڑ میں 1، پونچھ میں15، رام بن میں11 اور 2ریاسی میںہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 129684ہوگئی ہے جبکہ یہاں1985افراد وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔