Sunday, July 6, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

کشمیر: بالائی علاقوں میں برف باری میدانی علاقوں میں بارشیں، 24 مارچ تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
22/03/2021
A A
کشمیر: بالائی علاقوں میں برف باری میدانی علاقوں میں بارشیں، 24 مارچ تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر، 22 مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اس دوران تیز ہوائیں چلنے اور بجلی چمکنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے لوگوں کو الرٹ رہنے کی تاکید کی ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ درختوں اور لوہے کے کھمبوں کے نیچے بیٹھنے سے احتراز کریں۔
متعلقہ محکمے کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے کہا کہ وادی کشمیر میں 24 مارچ تک برف وباراں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور بجلی بھی چمک سکتی ہے جس کے پیش نظر لوگوں کو ہوشیار اور احتیاط کرنے ضرورت ہے۔
ان کا لوگوں نے کہنا تھا کہ وہ درختوں اور لوہے کے کھمبوں کے نیچے بیٹھنے سے احتراز کریں۔
انہوں نے برفانی اور مٹی کے تودے اور سیلابی ریلے آنے کی بھی وارننگ جاری کی ہے۔
دریں اثنا وادی میں پیر کے روز بھی موسم خراب ہی رہا اور میدانی علاقوں میں رک رک بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔
وادی میں  جاری خراب موسمی حالات کے پیش نظر سردی میں قدرے اضافہ ہونے سے لوگوں نے گرم لباس زیب تن کرنا شروع کیا اور گھروں، دفاتر اور کام کی جگہوں پر گرمی کے الیکٹرک آلات کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
بارشوں کے باعث وادی کے شہر و گام کی سڑکوں پر پانی جمع ہوا ہے جس سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ہوئے گڑھوں میں جمع پانی سے جب گاڑیاں چلتی ہیں تو اس سے اٹھنے والی چھینٹیں دور دور تک چلنے والے راہگیروں کو اپنی لپیٹ میں لے کر کہیں کا نہیں چھوڑتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر، جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں جہاں ماہ جنوری میں سردیوں کا پچیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب 31 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا وہیں ماہ فروری میں گرمیوں کا 57 سالہ ریکارڈ پاش پاش ہوگیا جب فروری کی ایک شب کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 ملی میٹر برف و باراں ریکارڈ ہوا ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.8 ملی میٹ بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

مجھے بھی اپنے پاس بلا کر گولی مار دو’: جنگجو کی اہلیہ

Next Post

KASHMIR AS IT IS A story

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
KASHMIR AS IT IS  A story

KASHMIR AS IT IS A story

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.