پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ سنیچر کوکورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 26633ٹیسٹ کئے گئے جن میں 140 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران اننت ناگ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ نئے 140معاملات میں 25جموں جبکہ 115کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 115متاثرین میں 95مقامی سطح اور 20مختلف ریاستوں اور ممالک سے واپس لوٹے ہیں۔اسطرح کشمیر میںمتاثرین کی تعداد 76ہزار کا ہندسہ پار کرکے 76041ہوگئی ہے۔ اس دوران وترہال کوکر ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک 85سالہ معمر شخص فوت ہوگیا ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 1248 تک پہنچ گئی ہے۔ کشمیر میں سرگرم معاملات کی مجموعی تعداد928ہوگئی ہے۔ سرگرم معاملات میں سرینگر میں 601، بارہمولہ میں 106،بڈگام میں 82، پلوامہ میں 31، کپوارہ میں 21، اننت ناگ میں 20، بانڈی پورہ میں 11، گاندربل میں12، کولگام میں 16 اورشوپیان میں 28معاملات ہیں۔ جموں صوبے میں سنیچر کو 25افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 16مقامی سطح اور 9بیرون ریاستوں اور ممالک کا سفر کرنے والے لوگ شامل ہیں۔ جموں صوبے میں کیسوں کی مجموعی تعداد 52348ہوگئی ہے جن میں 263سرگرم معاملات بھی شامل ہیں۔ جموں میں 207،ادھمپور میں 11، راجوری میں 6، ڈوڈہ میں 7، کٹھوعہ میں 4، سانبہ میں 2، پونچھ میں15، رام بن میں 3اور8معاملات ریاسی میں سرگرم ہیں۔ جموں میں متوفین کی مجوعمی تعداد 732ہوگئی ہے جبکہ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 1980ہوگئی ہے