Wednesday, July 9, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل، جا بجا تباہ| گذشتہ سال بچھایا گیا میکڈم اُکھڑ گیا میونسپل کارپوریشن کو شہر کی1417کلو میٹر سڑکیں منتقل | مرمت کیلئے 200کروڑ کا منصوبہ بھیجا گ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
21/03/2021
A A
سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل، جا بجا تباہ| گذشتہ سال بچھایا گیا میکڈم اُکھڑ گیا میونسپل کارپوریشن کو شہر کی1417کلو میٹر سڑکیں منتقل | مرمت کیلئے 200کروڑ کا منصوبہ بھیجا گ
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
اشفاق سعید
سرینگر //شہر ویہات میں کھنڈارت میں تبدیل ہوئی سڑکوں کی مرمت میں اس سال بھی تاخیر ہونے کا امکان ہے کیونکہ سڑکوں کیلئے سرکار کو بھیجا گیا 200کروڑکا پروجیکٹ فی الحال التوا میں پڑا ہے۔ شہر کی سڑکوں کی محکمہ تعمیرات عامہ سے میونسپل کارپوریشن میں منتقلی میں بھی تاخیر ہو رہی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان سڑکوں کی مرمت اس سال بھی وقت پر نہیں ہو گی اور ناقص منصوبہ بندی کے سبب سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو نگی ۔معلوم رہے کہ حال ہی میں جموں وکشمیر سرکارنے شہر کی قریب 1417کلو میٹر سڑکیں میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں دی ہیں، جن کی منصوبہ بندی کا عمل جاری ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ اس میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے ۔محکمہ تعمیرات عامہ کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ سال 2020کے دوران700 کلو میٹر سڑکوں پر تارکول بچھایا گیا ۔لیکن آجکل وادی کی سڑکوں کی جو ابترصورتحال دکھائی دیتی ہے اس سے ایسا نہیں لگ رہا ہے کہ پچھلے 10سالوں تک بھی انکی کوئی مرمت کی گئی ہو۔ محکمہ تعمیرات عاملہ کے پاس سڑکوں پر تارکول بچھانے اور انہیں کشادہ کرنے کے حوالے سے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔ سردیوں میں ڈالا جانے والا تارکول دسمبر یا جنوری میں ہی اکھڑ جاتا ہے اور مارچ میں جب بارشوں کا موسم شروع ہوجاتا ہے تو سڑکیں تباہ حالی کی صورت پیش کرتی ہیں۔
پچھلے دو برسوں کے دوران وادی میں سڑکوں کی مرمت یا ان پر میکڈم بچھانے کا بہت کم کام کیا گیا۔محکمہ کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ مشکل سے 15فیصد کام ہوا ہے حالانکہ اس سے قبل کے برسوں میں وادی کی سڑکوں کی مرمت اور میکڈم بچھانے کیلئے باضابطہ طور پر سالانہ پلان میں فنڈس مختص رکھے جاتے تھے اور لازمی طور پر ان فنڈس کو خرچ کرنا پڑتا تھا۔ میکڈم بچھانے کے لئے سرکاری طور پر جو قواعد و جوابط رکھے گئے ہیں انکے مطابق جون سے قبل میکڈم بچھانے  کی اجازت نہیں ہے اور 15اکتوبر کو میکڈم بچھانے کا عمل مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔15
اکتوبر کے بعد میکڈم نہیں بچھایا جاسکتا ہے۔لیکن دو برسوں میں گرمیوں کے دنوں میں میکڈم نہیں بچھایا جاسکا جس کی وجہ سے ستمبر اکتوبر میں یہ کام انجام دیا گیا جو جلد ہی اکھڑ گیا۔ محکمہ تعمیرات عامہ نے وادی میں گذشتہ سال سڑکوں اور دیگر تعمیراتی پرجیکٹوں کیلئے2جون 2020تک کورونا ایس او پیز کے مطابق 574کام کرنے تھے جس میں سے 384کاموں کو منظوری ملی۔ ان میں247کام شروع کئے گئے تھے اور اس کیلئے 1404مزدوروں کو کام پر لگایا گیا تھا ،ان کاموں میں بہت سے سڑکیں بھی شامل تھیں لیکن سڑکوں پر کام جوں کا توں ہے اور اس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔محکمہ کے چیف انجینئر شوکت جیلانی پنڈت یہ کہہ کر پلو جھاڑ رہے ہیں کہ اب شہر کی سڑکیں ان کی زیر نگرانی نہیں ہیں بلکہ ان کی دیکھ ریکھ کا کام سرینگر میونسپل حکام کے زمہ ہے، تاہم وادی کی سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے انہوں نے رواں سال200کروڑ کا منصوبہ سرکار کو بھیجا ہے اور اب دیکھنا یہ ہو گا کہ اس میں سے کتنا پیسہ انہیں ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال انہوں نے شہر سمیت وادی کی 7سو کلو میٹر سڑکوں پر تارکول بچھایا۔ فی الوقت شہرو مضافات اور دیہات و قصبہ جات میں میکڈم اْکھڑ جانے اور جگہ جگہ کھڈے بننے کی وجہ سے جابجا سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں ،سڑکوں پر دوڑنے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ حادثات کے خطرات رہتے ہیں۔محکمہ میں موجود ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پچھلے سال بھی محکمہ نے بہت سی سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام اکتوبر کے آخر اور نومبر کے مہینے میں بھی کیا تھا جس میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا جس سے یہ سڑکیں دوبارہ کھنڈرات بن گئیں ۔ شہر کی سڑکوں کے حوالے سے میونسپل کمشنر سرینگر عامر اطہر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ آر اینڈ بی سے میونسپل حکام کو سڑکیں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے اور جیسے ہی ان سڑکوں کی منتقلی کا کام مکمل ہو جائے گا  سڑکوں کی دیکھ ریکھ کا کام اُن کے ذمہ آجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ 1417کلو میٹر کی364 سڑکیں میونسپل حکام کے ذمہ آرہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابھی بجٹ اور فنڈس کے حوالے سے منصوبہ بندی ہو رہی ہے کہ کیسے ان سڑکوں پر کام کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ یہ کام جلد مکمل ہو ۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل مکمل ہونے کے بعد ترجیح بنیادوں پر سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مرکز کو تشویش| ایس او پی سختی سے نافذ کرنیکی ہدایات مرکزی داخلہ سیکریٹری کا چیف سیکریٹری کو خط،عوام میں جانکاری مہم چلائی جائ

Next Post

مزید 140مثبت، 85سالہ شخص فوت کشمیر میں 115اور جموں میں 25نئے معاملات در

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
مزید 140مثبت، 85سالہ شخص فوت کشمیر میں 115اور جموں میں 25نئے معاملات در

مزید 140مثبت، 85سالہ شخص فوت کشمیر میں 115اور جموں میں 25نئے معاملات در

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.