شاہد ٹاک +سید اعجاز
شوپیان +ترال// شوپیان ،ترال اور صفا پورہ میں فورسز کی طرف سے جنگجو مخالف آپریشن پرامن طور اختتا م پذ یر ہوئے۔ دونارو کیلر شوپیان کا 62آر آر ،14بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے محاصرہ کیا اور سہ پہر کے بعد جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ یہاں شام دیر گئے تک تلاشیاں جاری رہیں۔ نوگام شوپیان کا 34آر آر ، 14بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے خصوصی دستوں نے کریک ڈائون کیا اور سنیچر کی سبح ہی تلاشیاں شروع کیں لیکن کئی گھنٹوں تک آپریشن جاری رکھنے کے باوجود کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہیں ہوا۔ادھر ایس او جی ترال، سی آر پی ایف اور42 آر آر نے مشترکہ طور پر ترال قصبہ سے پانچ کلومیٹر دور لروجاگیر گاؤں کا محاصرہ کیا ۔ فورسزنے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اور خانہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا ۔جمعہ کی شام ترال پائین میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا تھا، جو رات گئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔دریں اثناء کوہستان کالونی صفاپورہ کا علی الصبح فورسزنے اْس وقت محاصرہ کیا جب انہیںوہاں مشکوک نقل وحر کت کی اطلاع موصول ہوئی ۔فورسز نے تمام محلہ جات کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی۔یہ سلسلہ دو پہرتک جاری رہا ۔ بعد میں یہ تلاشی آ پریشن بھی پرامن طور اختتا م پذ یر ہوا ۔