نیوز ڈیسک
سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں جمعے کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک فوجی اہلکار از جان جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دمہال ہانجی پورہ میں جمعے کی صبح فوج کے 9 آر آر کی ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک نالے میں جاگری جس میں موسلا دھار بارشوں کے باعث پانی کا بہاو¿ بہت تیز تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال دمہال ہانجی پورہ منتقل کیا گیا۔
بعد ازاں ایک زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more