نیوز ڈیسک
سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے بدھ کوبتایا کہ فورسز کو شمالی ضلع بارہمولہ کے تجر شریف سوپور میں بڑی کامیابی ملی ہے جہاں گذشتہ رات البدر کمانڈر کو جاں بحق کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے جنوبی کشمیر میں بارودی دھماکے کرانے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو گروہوں کو بے نقاب کرکے اُنہیں گرفتار کیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا”تجر شریف سوپور میں البدر کمانڈر کو ہلاک کرکے بڑی کامیابی ملی ہے“۔
انہوں نے مزید کہا”پولیس نے جنگجوﺅں کے دوگروہوں کو بے نقاب کیا ہے جن کا مقصد دو بم دھماکے کرانے کا تھا۔“ان دونوں گروہوں کو لیتہ پورہ ٹائپ کے دھماکے کرنے کا منصوبہ تھا اور دونوں کو قبل از وقت ہی بے نقاب کرکے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے ان گروہوں میں شامل افراد کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ان میں ساحل نذیر، قیصر احمد، محمد یونس فیاض اور یاسر وانی شامل ہیں۔
وجے کمار نے یہ بھی بتایا کہ اُنہیں اس بات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ٹی آر ایف کمانڈر عباس شیخ سرینگر میں موجود ہے جس کے پیش نظر سکیورٹی فورسز کو مزیدالرٹ کیا گیا ہے اور احتیاطی تدابیر بدل دئے گئے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ تجر شریف سوپور میں گذشتہ روزفورسز کی حصار بندی اور تلاشی مہم کے دوران ہوئے تصادم میں جنگجو پسند تنظیم البدر کاکمانڈر غنی خواجہ مارا گیا۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more