سرینگر//سکولوں کے کھلنے کے پہلے ہی ہفتے میں کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کے کئی کیس ظاہر ہونے کے نتیجے میں ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجو کیشن کشمیر نے ہفتہ کو فیصلہ کیاکہ وادی کشمیر میں چھوٹی جماعتوں کا کلاس ورک فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وادی کے اسکولوں میںنویں سے12جماعت تک کے طالب علموں کیلئے یکم مارچ سے درس و تدریس کا کام شروع ہوگیا جبکہ اول سے آٹھویں جماعت تک کے طالب علموں کیلئے کلاس ورک کی شروعات 8مارچ کو ہونے والی تھی۔
تاہم کئی سکولوں میں تعینات اساتذہ کے کورونا وائرس میں مبتلاءپانے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے 8مارچ سے صرف چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں جماعتوںتک کے طالب علموں کیلئے ہی درس و تدریس کا کام شروع ہوگا جبکہ پرائمری سطح تک کے بچوں کیلئے ابھی کلاس ورک شروع نہیں ہوگا۔اس فیصلے کی تصدیق ڈائریکٹر سکول ایجو کیشن محمد یونس ملک نے کی ہے۔
ملک کے مطابق یہ فیصلہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے لیا گیا ہے۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more