Wednesday, July 9, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

ہند و پاک پیشرفت| بہتر تعلقات کے متمنی پُرامن طریقے سے مسائل حل کرنے کے خواہاں: وزارتِ خارجہ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
06/03/2021
A A
ہند و پاک پیشرفت| بہتر تعلقات کے متمنی پُرامن طریقے سے مسائل حل کرنے کے خواہاں: وزارتِ خارجہ
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

نئی دہلی//بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کا خواہشمند ہے اور دو طرفہ طور پر تمام مسائل کو حل کرنا چاہتا ہے۔ بھارت کی جانب سے یہ ردعمل پاکستانی وزارت خارجہ کے گذشتہ روز اسی طرح کے دیئے گئے بیان کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔گذشتہ روز ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستانی وزارت خارجہ ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے مستقبل میںبھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے کسی امکان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا ’’ پاکستان کبھی بھی بات چیت سے بھاگا نہیں ہے بلکہ اس نے ہمیشہ پر امن طریقے سے سبھی حل طلب بشمول جموں کشمیر کے معاملات کو حل کرنے پر زوردیا ہے‘‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے، پاکستان ہمسائیوں کیساتھ قریبی تعلقات استوار رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور سبھی معاملات پر بات چیت کی وکالت کرتا آیا ہے۔پاکستان کے اس بیان کے تناظر میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ ترجمان انوراگ شری واستو انے کہا’’ جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کے اس معاملے پر وزارت دفاع سے رجوع کیا جانا چاہیے‘‘۔ انہوں نے کہا’’بھارت پاکستان سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ معمول کے تعلقات کا خواہاں ہے،ہم نے مستقل طور پر یہ بات برقرار رکھی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین اگر کوئی مسئلہ ہو تو وہ دو طرفہ اور پر امن طور پر حل ہونا چاہئے۔ اہم امور کے بارے میں ہمارا موقف بدلا نہیںہے۔‘‘ پاکستانی اور ہندوستانی فوج کی جانب سے2003کے جنگ بندی معاہدے کو سختی کے ساتھ عملانے پر اتفاق کے چند روز بعد بھارت نے کہا ہے کہ وہ تمام ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان کے ساتھ معمول کے رشتے بنائے رکھنے کا خواہشمند ہے اور اس بات پر زور دیا کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین تمام مسائل کو پرامن اور باہمی طور پر حل کرنے کا متمنی ہے۔گذشتہ ماہ ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے مابین ہاٹ لائن گفتگو کے بعد ، دونوں فریقین نے لائن آف کنٹرول اور دیگر تمام شعبوں کے ساتھ تمام معاہدوں ، افہام و تفہیم اور جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق کیا۔ہندوستان اور پاکستان نے 2003 میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے ۔ہندوستانی فوج کے افسراں نے زور دیا ہے کہ ملی ٹنسی کے خلاف ان کی لڑائی یا سرحدوں کے ساتھ فوجیوں کی تعیناتی میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی ، جسے انہوں نے خطے میں امن کی تازہ کوشش قرار دیا ہے

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Police arrests two drug peddlers in Awantipora and Budgam; Contraband substance recovered

Next Post

کورونا وائرس کے خوف سے چھوٹی جماعتوں کیلئے درس و تدریس کا کام ملتوی

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post

کورونا وائرس کے خوف سے چھوٹی جماعتوں کیلئے درس و تدریس کا کام ملتوی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.