سرینگر//پولیس نے پیر کو کہا کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں جیش سے وابستہ جنگجوﺅں کے ایک اعانت کار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مزمل قادر بٹ ساکن لارو جاگیر، ترال کو آج صبح فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدہ سے ایک گرینیڈ اور قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔مزمل جیش کے کمانڈروں کے ساتھ رابطے میں تھا۔
اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر13درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more