سری نگر،27 فروری (یو این آئی) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا شکنجہ کستے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے سری نگر میں ایک ہی دن میں 111 افراد کو چالان کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے گذشتہ روز سری نگر شہر میں کارروائیوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 111 افراد کو چالان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ عوامی جگہوں پر سگریٹ نوشی کرنے والے 20 افراد پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آںے والے دنوں میں شکنجہ مزید کسا جائے گا تاکہ سڑک حادثات کی روک کو یقینی بنایا جا سکے۔
بتادیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جہاں ایک طرف سڑک حادثات کا باعث ہیں بلکہ ٹریفک جام کی وجہ بھی بن جاتی ہیں۔
یو این آئی
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more