جموں، 27 فروری (یو این آئی) ضلع رام بن کے گاندھری علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں کم سے کم پانچ دکان خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے گاندھری علاقے میں جمعے کی شب دیر گئے ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم پانچ دکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے اور ان دکانوں میں کچھ گیس سیلنڈر بھی پھٹ گئے۔
دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت ضیا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ٹیمیں جائے موقع پر نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے روانہ کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو امداد فراہم کی جائے گی۔
یو این آئی
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more