جموں// آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفئر کمیٹی نے حکومت کی طرف سے کرایے میں اضافے کی یقین دہانی کے بعد جموں وکشمیر میں اپنی غیر میعنہ ہڑتال کال واپس لینے کا فیصلہ لیا ہے۔
یاد رہے کہ کمیٹی نے اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے بدھ سے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت کے کہنے پر ہڑتال ایک دن کے لئے موخر کی گئی تھی۔
کشمیر ویلفئر ٹرانسپورٹرس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری شیخ محمد یوسف نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے کرایے میں 19 فیصد اضافہ کرنے کی فیصلے کے بعد غیر معینہ ہڑتال کال کو واپس لیا گیا۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more