سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو بتایا کہ جو سیاسی پارٹیاں جلد اسمبلی انتخابات کا مطالبہ کرتی ہیں اُنہیں حد بندی کمیشن کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے تاکہ مذکورہ انتخابات نئی حد بندی پوری ہوتے ہی منعقد کرائے جاسکیں۔
جموں میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا”جو سیاسی جماعتیں فوری اسمبلی انتخابات کا مطالبہ کرتی ہیں اُنہیں حد بندی کمیشن سے تعاون کرکے فوری طور اس عمل کو مکمل کرنا چاہئے تاکہ انتخابات جلد سے جلد منعقد کرانے کی راہ ہموار ہو“۔
انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی تنقید اور اس سے دور رہنے کے بجائے حد بندی کے عمل کو مکمل کیا جانا چاہئے تاکہ جلد انتخابات منعقد کرائے جاسکیں۔
لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا”جونہی حد بندی کا عمل مکمل ہوگا تو الیکشن کمیشن آف انڈیا صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کیلئے تاریخ کا اعلان کرے گا“۔
ملی ٹنسی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ”ملی ٹنسی کو کسی بھی صورت میں بڑھنے نہیں دیا جائے گا“۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more