Wednesday, May 14, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

کرشنا ڈھابہ حملے میں ملوث تین جنگجو گرفتار: آئی جی کشمیر

Gadyal Desk by Gadyal Desk
19/02/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے جمعہ کو بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں عسکری صفوں میں شامل ہوئے اُن تین جنگجوﺅں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے دو روز قبل سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں قائم معروف کرشنا ڈھابہ پر حملہ کرکے اس کے مالک کو زخمی کیا تھا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران آئی جی کشمیر نے کہا”ہم نے انتہائی تیزی کے ساتھ کارروائی عمل میں لاکر ایک ٹیم تشکیل دی۔ایک عام شہری نے ایس پی ساوتھ سرینگر کو فون پر بتایا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج وغیرہ کو فالو کیا گیا“۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر اور اننت ناگ پولیس کو ملے سراغوں کی بنیاد پردو افراد کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے پوچھ تاچھ کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اس حملے میں ملوث تھے۔ گرفتار شدگان نے اس حملے میں ملوث تیسرے ساتھی کے بارے میں بتایا جس کے بعد اُسے بھی گرفتار کیا گیا۔
آئی جی کشمیر کے مطابق تینوں نے حال ہی میں عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی اور ان میں سے ایک کو پستول چلانے کی تربیت پہلگام میں جنگلات میں دی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شدگان میں سے دو کا تعلق پانپور اور تیسرے کا تعلق پلوامہ سے ہے۔
آئی جی کشمیر نے کہا کہ تینوں کو لشکر طیبہ یا ٹی آر ایف کمانڈر غازی نے عسکریت میں شامل کیا تھا اور اُنہیں کرشنا ڈھابہ پر حملہ کرنے کا کام سونپا تھا جہاں عام طور سے سیاحوں کا رش رہتا ہے اور جو اکثر ہڑتالوں کے دوران بھی کھلا رہتا ہے۔
آئی جی کشمیر نے کہا کہ اس حملے کا مقصد سیاحوں پر خوف طاری کرنا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں گرفتار شدگان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کی ویڈیو ریکارڈنگ عدالت کے سامنے پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہا”ہم نے24گھنٹوں کے اندر کرشنا ڈھابہ حملے کا کیس حل کرلیا اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے“۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

باغات میں حملہ کرنے والے 2جنگجوﺅں کی شناخت ہوگئی:آئی جی کشمی

Next Post

Encounter site of Budgam

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Encounter site of Budgam

Encounter site of Budgam

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.