سری نگر// وادی کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان اور وسطی ضلع بڈگام میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دو الگ الگ جگہوں پر ہونے والی مسلح جھڑپوں میں تین جنگجو اور جموں و کشمیر پولیس کا ایک ایس پی او ہلاک جبکہ پولیس کا ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیان کے بادی گام گاوںمیں ہونے والی مسلح جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ پارٹی نے علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر گذشتہ شام دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا جس کے دوران معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا گیا کہ بادی گام میں مسلح جھڑپ کی جگہ سے دو اے کے رائفلیں اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے۔
دریں اثنا ضلع بڈگام کے بیروہ میں جاری مسلح جھڑپ کے دوران جموں و کشمیر پولیس کا ایک ایس پی او ہلاک جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے مہلوک ایس پی او کی شناخت محمد الطاف اور زخمی کانسٹیبل کی شناخت منظور احمد کے طور پر ظاہر کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جائے مقام سے بظاہر دو جنگجو زخمی حالت میں فرار ہوگئے ہیں جن کے زخموں سے بہنے والا خون دو کلو میٹر تک دیکھا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب دوسرے گاوں کو محاصرے لیکر زخمی جنگجوﺅں کو تلاش کیا جارہا ہے۔(مشمولات یو این آئی
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more