سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس برائے کشمیر رینج، وجے کمار نے جمعہ کو بتایا کہ باغات برزلہ سرینگر میں آج جس حملے میں دو پولیس اہلکار مارے گئے وہ لشکر سے وابستہ دو جنگجوﺅں نے انجام دیا اور اُن کی شناخت کی گئی ہے۔
مارے گئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آئی جی کشمیر نے کہا کہ یہ حملہ کرنے والوں میں ایک غیر مقامی اور ایک مقامی جنگجو شامل تھا اور دونوں کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔انہوں نے مقامی جنگجو کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ اُس کا نام ثاقب ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آئی جی کشمیر نے کہا کہ ڈاکٹروں نے اس حملے میں زخمی ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو بچانے کی از حد کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ دونوں اہلکار حملے کے وقت غیر مسلح تھے اور و ہ ایک دکان سے کچھ خریداری کررہے تھے۔
آئی جی کشمیر نے ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے بارے میں بتایا کہ سہیل احمد عشمقام اننت ناگ اور محمد یوسف زرہامہ کپوارہ کا باشندہ تھا۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more