Friday, July 11, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

ہندوستان اور چین پینگونگ جھیل کے علاقے سے فوجیوں کو ہٹا رہے ہیں: راج ناتھ

Gadyal Desk by Gadyal Desk
11/02/2021
A A
ہندوستان اور چین پینگونگ جھیل کے علاقے سے فوجیوں کو ہٹا رہے ہیں: راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو ایوان میں ہند چین سرحدی تنازعہ پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ایک معاہدہ طے پا یاہے۔ پینگونگ جھیل کے قریب دونوں ممالک اپنی فوج واپس لے گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی کو بھی اپنی ایک انچ زمین نہیں لینے دیں گے۔ انہوں ںے پارلیمنٹ کو بتایا کہ فوجی کمانڈر سطح کے مذاکرات کے نویں دور کے بعد دونوں ممالک کے اتفاق کے بعد پینگونگ جھیل کے جنوبی اور شمالی ساحلوں پر تعینات افوج کو پیچھے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چین اور ہندوستان کی افواج کے درمیان گزشتہ سال مئی کے شروع سے مشرقی لداخ میں پیدا ہوئی کشیدگی کے بعد اب دونوں ہی ممالک کی پینگونگ جھیل کے جنوبی اور شمالی ساحلوں پر تعینات فوج نے پیچھے ہٹنا شروع کردیا ہے۔راجناتھ سنگھ نے کہا”مجھے ایوان کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ جاری مذاکرات کے نتیجے میں چین کے ساتھ پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے کو لیکر معاہدہ طے پایا ہے”۔راج ناتھ سنگھ نے مزیدکہا “میں اس ایوان کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم نے اس گفتگو میں کچھ بھی نہیں کھویا ہے۔ میں ایوان کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ ایل اے سی پر تعیناتی اور گشت کے حوالے سے ابھی بھی کچھ امور باقی ہیں۔ ان پر ہماری توجہ آئندہ کی بات چیت میں ہوگی”۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ دوطرفہ معاہدوں اور پروٹوکول کے تحت مکمل طور پر پیچھے ہٹنے کے عمل کو جلد از جلد پورا کیا جانا چاہئے۔ چین اور ہند کی سرحد پر تنازعہ کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا “میں ایوان کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ ہندوستاننے چین کو ہمیشہ کہا ہے کہ باہمی رشتہ دونوں فریقوں کی کوششوں سے استوار ہوسکتا ہے، اسی طرح باہمی مسائل بھی بات چیت کے ذریعے ہی حل کئے جا سکتے ہیں”۔انہوں نے مزید کہا” مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہندوستانی افواج نے مستقل طور پر تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا ہے اور انہوں نے پینگونگ تسو کے جنوبی اور شمالی کنارے پر اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے”۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی افواج بڑی ڈھٹائی کے ساتھ لداخ کی اونچی پہاڑیوں اور کئی میٹر برف کے درمیان سرحدوں کا دفاع کر رہی ہے اور اسی وجہ سے ہم مضبوط حالت میں ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے کہا ” ہماری افواج نے بھی اس بار یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لئے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے”۔واضح رہے کہ کل ہی چین کی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پینگونگ جھیل کے جنوبی اور شمالی ساحلوں پر چینی اور ہندوستانیسرحدی فوج نے پیچھے ہٹنا شروع کردیا ہے۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Sopore Police facilitates Police Community Partnership Group (PCPG) meeting

Next Post

راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز ملک میںآج سب کچھ ہم دو ہمارے دو کے لئے ہو رہا ہے

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز ملک میںآج سب کچھ ہم دو ہمارے دو کے لئے ہو رہا ہے

راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز ملک میںآج سب کچھ ہم دو ہمارے دو کے لئے ہو رہا ہے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.