Thursday, May 15, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

ڈی ڈی سی چیئرمین انتخابات: کپوارہ میں پیپلز کانفرنس اور بڈگام میں آزاد امیدوار کی جیت، بارہمولہ میں کورم کی کمی

Gadyal Desk by Gadyal Desk
08/02/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

سری نگر، 8 فروری (یو این آئی) وادی کشمیر میں پیر کو ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرمینوں اور ڈپٹی چیئرمینوں کے عہدوں کے لئے ہونے والے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں شمالی ضلع کپوارہ میں پیپلز کانفرنس نے چیئرمین جبکہ اسی جماعت کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر کامیابی حاصل کی ہے۔
وسطی ضلع بڈگام میں آزاد امیدوار نے چیئرمین جبکہ نیشنل کانفرنس امیدوار نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم ضلع بارہمولہ میں کورم کی کمی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صوبہ جموں کے ڈوڈہ اور ادھم پور اضلاع میں ڈی ڈی سی چیئرمینوں اور ڈپٹی چیئرمینوں کے عہدوں پر بی جے پی کے اراکین نے کامیابی حاصل کی ہے۔
ضلع ڈوڈہ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ بالترتیب بی جے پی کے ڈاننتر سنگھ اور سنگیتا رانی بھگت نے جیت لیا ہے جبکہ ضلع ادھم پور میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں پر بالترتیب بی جے پی کے لال چند بھگت اور جوہی پٹھانیہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
ضلع کپوارہ میں سجاد غنی کی قیادت والی پیپلز کانفرنس کے امیدوار عرفان پنڈت پورہ نے چیئرمین جبکہ اسی جماعت کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حاجی فاروق نے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ اپنے نام کر لیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے چار منتخب ڈی ڈی سی اراکین نے ضلع کپوارہ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ تاہم اپنی پارٹی کے ایک، عوامی اتحاد پارٹی کے ایک اور ایک آزاد منتخب ڈی ڈی سی رکن نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔
ضلع کپوارہ میں گذشتہ برس نومبر – دسمبر میں منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران پیپلز کانفرنس نے پانچ جبکہ نیشنل کانفرنس نے چار نشتیں جیتی تھیں۔ اگرچہ پیپلز کانفرنس نے ان انتخابات میں گپکار اتحاد کا حصہ رہ کر حصہ لیا تھا تاہم اس جماعت نے حال ہی میں گپکار اتحاد سے علیحدگی اختیار کی۔
وسطی ضلع بڈگام میں آزاد امیدوار نذیر احمد خان نے چیئرمین جبکہ نیشنل کانفرنس امیدوار نذیر احمد جہارہ نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر کامیابی حاصل کی ہے۔
نذیر احمد خان، جو پی ڈی پی کے ضلع صدر بڈگام ہیں، نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ وہ بظاہر نیشنل کانفرنس کی حمایت سے چیئرمین کا عہدہ جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ضلع بارہمولہ میں کورم کی کمی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کیا گیا ہے کیونکہ لازمی دس اراکین کی شرکت کی بجائے صرف سات اراکین ہی انتخاب کے لئے ہونے والی میٹنگ میں آ پہنچے تھے۔
نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس کے دو دو اراکین اور آزاد امیدوار عرفان حفیظ لون کی عدم موجودگی اور کورم کی کمی کے بعد انتخابات کو ملتوی کیا گیا۔
پیپلز کانفرنس کے تین، اپنی پارٹی کے دو اور آزاد امیدوار سفینہ بیگ اور محمد مظفر انتخابات کے لئے ہونے والی میٹنگ میں موجود تھے جو کورم کی کمی کی وجہ سے بعد ازاں ملتوی کی گئی۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Covid-19 vaccination drive started at Kulgam

Next Post

Tourists Enjoying at World Famous Ski Resort Gulmarg.

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
Tourists Enjoying at World Famous Ski Resort Gulmarg.

Tourists Enjoying at World Famous Ski Resort Gulmarg.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.