Monday, May 12, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

کھیلو انڈیا زنسکار سرمائی کھیل اور یوتھ فیسٹیول 2021اختتام پذیر

Gadyal Desk by Gadyal Desk
31/01/2021
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegram

رینگر;223; 31جنوری 2021;223; 13 روزہ کھیلو انڈیا زنسکار سرمائی کھیل اور یوتھ فیسٹیول مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کی وادی زنسکار میں اختتام پذیر ہوا ۔ اس طرح کے پہلے فیسٹیول کا اہتمام محکمہ کھیل اور یوتھ سروسیز نے کھیلو انڈیا بینر کے تحت لداخ سیاحت محکمہ کے اشتراک سے کیا تھا ۔ فیسٹیول کا اہتمام ایڈونچر ٹورازم اور کھیلوں کی صلاحیت کو ظاہر کرنا تھا اور اس کا مقصد لداخ میں ایڈونچر اور معیشت کے لئے ایک نیا میدان کھولنا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک بہت بڑا فیسٹیول ہے جو لداخ میں سرمائی سیاحت کے فروغ کے لئے منعقد کیاگیا ۔ 13روزہ طویل میلہ 18 جنوری کو شروع کیا گیا تھا اور 30 ;241;جنوری 2021 ہفتہ کو اختتام پذیر ہوا ۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ (ایم پی) لداخ جیم یانگ سیرنگ نامگیال مہمان خصوصی تھے جبکہ چا حلقہ کے کونسلر اسٹینزن لکپا مہمان خصوصی تھے ۔ سکریٹری اسپورٹس رویندر کمار ، ڈائریکٹر ٹورازم یو ٹی لداخ کنزز انگمو ، پدما شری ایوارڈری سونتریم چونجور ، لداخ بدھ ایسوسی ایشن زنسکار کے صدر ، زنسکار گونپا ایسوسی ایشن، زنسکار مسلم ایسوسی ایشن، ایل بی اے یوتھ ونگ ، مسلم یوتھ ونگ ، ویمن ایسوسی ایشن زنسکار ، او ایس ڈی اور انڈر سیکرٹریز یو ٹی لداخ ، آرمی اور جی آر ای ایف کے افسران اور دیگر سب ڈویژنل افسران مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرنگ نامگیال نے کہا کہ یہ پروگرام لداخ میں موسم سرما کے کھیلوں اور سیاحت کو فروغ دینے کی طرف ایک عظیم کارنامہ ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اب تک سیاح صرف مذہبی مقامات اور دیگر مقامات پر تشریف لے جا رہے تھے، لیکن یہ پروگرام معاشی سرگرمیوں اور سیاحت میں توسیع کے منظر نامے کو بدل دے گا ۔ نامگیال نے اس پروگرام کو وسیع پیمانے پر کامیاب بنانے کے لئے یو ٹی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے کردار کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال میں یہ پروگرام چادر ٹریک پر ٹریکنگ سمیت تقریبا 70 دن تک جاری رہے گا ۔ سکریٹری اسپورٹس رویندر کمار نے اپنے خطاب میں اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ریاستی وزیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، گول کیرن رجیجو ، رکن پارلیمنٹ لداخ جام یانگ سیرنگ نامگیال ، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس یو ٹی ، لداخ ، محکمہ سیاحت یو ٹی لداخ ، دیگر متعلقہ ایجنسیوں اور افراد کے علاوہ عوام کی کاوشوں کو سراہا ۔ کمار نے کہا کہ ’’ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس پروگرام کو اگلے سال بڑی کارکردگی اور اثبات کے ساتھ منعقد کیا جائے گا ۔ وزارت کھیل، حکومت ہند کی مدد سے ہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، سازو سامان کی خریداری اور دیگر ضروری امداد میں مدد کریں گے ۔ ‘‘اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹورازم یو ٹی لداخ کنزز انگمو نے کہا کہ زانسکار میں سرمائی سیاحت اور مہم جوئی کی صلاحیت موجود ہے جس کے لئے محکمہ سیاحت لداخ ضروری تقاضے تیار کرنے کی کوشش کرے گا ۔ سرمائی میلے میں بیرونی سرگرمیوں اور کھیلوں کے بہت سے پروگراموں کی نمائش کی گئی جیسے آئس ہاکی ، برف اسکیئنگ ، یاک اور گھوڑے کی سواری، آئس پر چڑھنے اور تیر اندازی، وغیرہ ۔ معاشرتی اور ثقافتی اہمیت کے واقعات جیسے برفانی مجسمہ سازی، فوڈ فیسٹیول ، یوگا اور مراقبہ بھی فیسٹیول کا حصہ تھے ۔ اس موقعے پر کھلاڑیوں ، کوچوں ، منتظمین اور دیگر شرکاء میں حوصلہ افزائی کی سند تقسیم کیں گئیں ۔ اس موقعے پر کھیلوں کی مختلف ٹیموں ، زنسکار اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اور دیگر ثقافتی دستوں نے رنگا رنگ لوک گیت اور رقص پیش کیے ۔ اس پروگرام میں زنسکار کے مختلف حصوں سے لگ بھگ 700 افراد نے شرکت کی ۔

خاص طور پر، مرکزی وزارت کھیل لداخ کے تمام علاقوں میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کا ارادہ رکھتی ہے ۔ اس کا مقصد لداخ کو آئس ہاکی کے ایک مرکز کے طور پر فروغ دینا ہے اور جلد ہی اس خطے میں دو علاقوں میں تیر اندازی اور پولو کے لئے ایک مرکز کھولنا ہے ۔

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Budgam police arrests 03 terrorist associates; Incriminating materials recovered

Next Post

Srinagar Girl Relives ‘Oldest’ Folktale in Her Maiden Fiction Title ‘Two And A Half’

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post

Srinagar Girl Relives 'Oldest' Folktale in Her Maiden Fiction Title 'Two And A Half'

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.