رینگر ;223;30جنوری ;223; کے پی ایس
کشمیر مرکز ادب وثقافت چرار شریف نے ادبی سرگرمیوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ادبی نشست کا انعقاد کیا ۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق کشمیر مرکز ادب وثقافت چرار شریف کی جانب سے چرار شریف درگاہ میں ایک پروقار ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں وادی کے سر کردہ ادیب اور قلمکار وں نے شرکت کی ۔ جن میں جی این ادفر ، علی احسن ،شوکت حسین وانی ،ایم یوسف بٹ سالک نذیر ،محمد یاسین مدہوش ، غلام رسول فاتحہ خوان ، عبدالکبیر ، حاجی یونس جان متولی زیارت شریف ،ریاض احمد ، ارشد حسین اور عنایت گل نے شرکت کی ۔ تقریب پر مدیر اعلیٰ روز نامہ براءٹرکشمیر فاروق احمد وانی کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ فاروق احمد وانی ;242;چرار شریف کے باشندہ ہونے کے علاوہ کشمیر مرکز ادب وثقافت کے رکن بھی ہےں ۔ اس موقعہ پر عنایت گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز چرارشریف کو ملا کیونکہ فاروق احمد اسی ذرخیز زمین کے ایک قابل صحافی ہیں ۔ اس موقعہ پر شوکت احمد وانی ، غلام نبی ادفر سابقہ صدر مرکز نے بھی اپنے زرین خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فاروق وانی نے ادبی اور سماجی طور قابل سراہنا کام کیا ہے ۔ علی احسن نے کہا کہ فاروق احمد میرے ایک شاگرد تھے شروع سے ہی ان میں کچھ کرنے کی صلاحیت موجود تھی ۔ اس موقعہ پر حاجی یونس ،مدہوش صاحب نے کلام شیخ العالم پیش کیا ۔