سرینگر ;223; 30جنوری ;223; کے پی ایس
شمالی کشمیر قصبہ پٹن سے چندکلومیٹر کی دوری پر واقع بُرن سے ترکول بل کی سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے ۔ جس سے لوگوں کا عبورومرور اور گاڑیوں کی آمد ورفت مشکل بن گئی ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندہ شبروز ملک کو بتایا کہ مذکورہ سڑک کئی دیہات کے لوگوں کےلئے عذاب بنی ہوئی ہے کیونکہ مذکورہ سڑک پر چلنے والی گاڑیاں اکثر وبیشتر ہچکولے کھاتی رہتی ہیں ۔ جس سے ہر وقت حادثہ پیش آنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک سرکاری طور نظر انداز کی گئی ہے کیونکہ قہر انگیز 2014سیلاب سے قبل مذکورہ پر میگڈم بچھایا گیا ہے اور تب سے اب سات سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود بھی اس کی تجدید ومرمت کےلئے کوئی اقدام نہیں اٹھائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران کی نوٹس میں معاملہ بارہابار لایا تاہم کافی یقین دہانیوں کے باجود بھی کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے گئے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تجدید ومرمت کےلئے فوری طور ٹوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کازالہ ہوسکے ۔