حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے76نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے58کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 18کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد124449تک پہنچ گئی ہے ۔ اِسی مدت کے دوران3کووِڈ مریضوں کی موت واقع ہو گئی ۔ جن میں 1 کا تعلق جموں صوبہ اور 2 کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے ۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 124449معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے761سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک121752اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1936تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1215کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور721کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں ۔
اِس دوران آج مزید135افرادشفایاب ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے کے25اَفراداور کشمیر صوبے کے 110اَفرادشامل ہیں ۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک4524200ٹیسٹوں کے نتاءج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے30 جنوری 2021 کی شام تک 4399751نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں اَب تک1115352افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں ۔ اِن میں 34050اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ 761 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ93121اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ اِسی طرح بلیٹن کے مطاب9;56656;4اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے ۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 27نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے26185معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے225سرگرم معاملات ہیں ۔ 25504مریض صحتیاب ہوئے ہیں ( آج70مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ456 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے ۔ اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک7766ہوئی ہیں (3نئے معاملات سمیت )جن میں سے40سرگرم ہیں اور7609اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ( آج4مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ117کی موت واقع ہوئی ہے ۔