کیس درج ،بڑے پیمانے پرتحقیقات شروع
سرینگر ;223;30جنوری ;223; کے پی ایس
شمالی کشمیر کے کنگم ڈورہ پٹن میں 26جنوری کو نقب زنوں نے ایک مقامی شخص کے گاءو خانے میں رات کی تاریکی میں نقب لگاکر گائے اڑالی تھی ۔ پولیس نے 48گھنٹے کے دوران ہی گائے کو باز کرنے میں کامیابی حاصل کی اور نقب زنوں و ان کی پشت پناہی کرنے والے قصائی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ کشمیر پریس سروس نمائندہ شبروز ملک کے موصولہ تفصیلات کے مطابق قصائی کی ہدایت پر نقب زنوں نے 26 اور27جنوری کی درمیانی رات کو ایک مقامی باشندہ ہلال احمد کے گاءو خانے میں نقب لگا ان کی گائے چوری کی ۔ بتایاجاتا ہے کہ مذکورہ شخص نے پولیس چوکی کنگم ڈورہ میں رپورٹ درج کی تو پولیس نے چوری کے اس واقعے کے حوالے کیس زیر ایف آئی آر نمبر11;47;2021درج کرکے نقب زنوں کی تلاش شروع کردی تھی اورصرف 48گھنٹوں کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ قصائی عمر ماجدونی نے نقب زنوں کو اطلاع دی تھی کہ مذکورہ گاءوں میں نقب لگا کر گائے چوری کی جائے اور نقب زنوں نے اطلاع کے مطابق ہی ہلال احمد کے گاءو خانے سے گائے چرالی تھی ۔ پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گائے کو بازیاب کیا اوردو نقب زنوں بشمول آزاد مختارحجام ولد مختار احمد حجام ساکنہ سنگھ پورہ اور محمد الطاف ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ ریشی پورہ ہانجی ویرہ کے علاوہ معاملہ میں ملوث قصائی عمرماجد وانی ولد عبدالماجد ساکنہ ہانجی ویرہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ پولیس کے مطابق کیس کے حوالے مزید تحقیقات جاری ہے ۔