شہر سرینگر کے حساس علاقوں میں جمعہ کے روز سے منفی درجہ حرارت کی وجہ نل منجمند ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ پانی کے ایک ایک بوند کےلئے ترس رہے ہیں کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق لالچوک ،آبی گذر ،کوٹھی باغ ،مہاراج بازار ،سری بل،مائسمہ وغیرہ میں سرد ی شدت کے باعث واٹر سپلائی کے تما م نل منجمند ہوئے ہیں جس سے لوگ پینے کے پانی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ واش روم اور بیت الخلاءوں کی حالت کافی ابتر ہوئی ہے ۔ ا س دوران لوگ پریشان حال ہوئے ہیں ۔ اگرچہ انتظامیہ نل جم جانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے سے قاصر ہے لیکن اکیسویں صدی کے تیز رفتار دور میں جہاں جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینری دستیاب ہوں اس طرح کے حالات کا پیش آنا کسی المیہ سے کم نہیں ہے ۔ ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کرنے اور منجمند ہوئے نلوں بحال کرنے کےلئے سرکاری سطح پر جدید مشینری کو بروئے کار لایا جائے اور محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین کو ہدایت دی جائے کہ فاسٹ ٹریک بنیادوں پر فراہمی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ لوگوں کی پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے ۔
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more