جموں 29 جنوری 2021 ء;247;
لفٹینٹ گورنر منوج سنہا آج سابق ایم ایل اے اور جموں کشمیر کے لاء سیکرٹری انچل سیٹھی کے والد آنجہانی کرشن دیو سیٹھی کے اہلِ خانہ سے ملے ۔
لفٹینٹ گورنر نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے آنجہانی کی روح کے دایمی سکون اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی قوت کیلئے دعا کی ۔
آنجہانی کرشن دیو سیٹھی جموں کشمیر کانسچیونٹ اسمبلی کے آخری زندہ رُکن تھے ۔
لفٹینٹ گورنر کے ہمراہ چیف سیکرٹری ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، صوبائی کمشنر جموں ، آئی جی پی جموں ، ڈپٹی کمشنر جموں اور ایس ایس پی جموں بھی تھے