سرینگر;223;28جنوری ;223;سی این ایس;223; خشک موسم کے ساتھ ساتھ کڑا کے کی ٹھنڈ کے بےچ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2سے لے کر3 فروری تک جموں و کشمیر میں بارشوں اوربرف باری کا امکان ہے ۔ ادھر جمعرات کو پورے دن ےخ بستہ ہواءوں کا زور جاری رہا ۔ سی اےن اےس کے مطابق محکمے موسمےات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ےکم فروری کی شا م کو مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں داخل ہوں گی جس سے یہاں کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 31 جنوری تک موسم خشک رہ سکتا ہے لیکن2 اور 3 فروری کو ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں جاری سردیوں کی شدت میں یکم فروری سے کمی واقع ہونے کا امکان ہے تاہم بعد ازاں موسم بہتر ہونے کی توقع ہے ۔ ادھر وادی کشمیر میں مسلسل موسم خشک ہے لیکن شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردی کا زور برابر جاری رہا ۔ اگرچہ یخ بستہ راتوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے ۔ منفی درجہ حرارت کے باعث سڑکوں ، کھلے میدانوں ، مکانوں اور دوسری عمارتوں پر جمع برف جم گئی ہے ۔ راتیں بدستور سرد ترین ہوتی جارہی ہیں کیونکہ رات کے دوران آسمان کھلا رہتا ہے جس کے نتیجے میں برف جم جاتی ہے اور برف سے سرد لہریں اٹھ کر درجہ حرارت میں کمی واقعہ کرتی ہے ۔ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہونے سے سردیوں کا زور مسلسل جاری ہے جس سے لوگوں کو نت نئے مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے تاہم لوگ رات بھر شدید سردی سے تھر تھراتے ہےں ۔ صبح کے وقت شدید سردی سے آبی ذخائر بشمول شہرہ آفاق جھیل ڈل منجمد پائے گئے اور نل اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی پانی جم جاتا ہے ۔ گھروں مےں وضو کےلئے پانی دستےاب نہےں رہتا ہےوادی میں سردی کی شدت میں پر گزرتے دن کے ساتھ ہورہے اضافے کے پیش نظر طبی ماہرین نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت سردی لوگوں کی زندگیوں کے لئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے ۔ ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں آئے روز ہو رہے اضافے سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ان کا الزام ہے کہ بجلی کی آنکھ مچولی جہاں رہی سہی کسر کو پورا کر دیتی ہے وہیں پانی کی قلت اور دیگر سہولیات کے فقدان سے دور قدیم کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کی اس پیشن گوئی کے پیش نظر کشمیر کی صوبائی انتظامیہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو خبر دار رہنے کی ہدایت دی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ امکانی برفباری کے دوران لوگوں کی نقل و حمل کو متاثر نہ ہونے دینے کے لئے عملے کو تیار رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اور سب ضلع سطح پر قائم کئے گئے کنٹرول روم دن رات کام کریں گے ۔ انہوں نے تمام محکموں کے سربراہوں کو عوامی مشکلات کے حل کے لئے دستیاب رہنے کی ہدایت دی تاکہ موسم سرما کے ان مشکل ایام میں لوگوں کے لئے راحت رسانی کے اقدامات یقینی بنائے جاسکیں
وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر
وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...
Read more