Friday, May 30, 2025
  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
Gadyal Kashmir
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper
No Result
View All Result
Gadyal Kashmir
Home Home

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں پریمیئر لیگ کے آغاز کا اعلان کیا

Gadyal Desk by Gadyal Desk
20/01/2021
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں پریمیئر لیگ کے آغاز کا اعلان کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegram

Related posts

India’s Solodarity with people POJK

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

19/04/2025

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025

موںوکشمیر میں کھیل کود شعبے میں اِنقلاب انگیز تبدیلی آئی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر
جموں/20جنوری 2021 ئ
جموں وکشمیر میں کھیل کود شعبے میں اِنقلاب انگیز تبدیلی آئی ہے ۔ یوٹی حکومت جموںوکشمیر میں کھیل کود شعبے کی کلہم ترقی کے لئے اِختراعی اِقدامات اُٹھارہی ہے تاکہ جدید ترین کھیل کود بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی تربیت بھی نوجوان کھلاڑیوں کو فراہم کی جاسکے ۔اِن باتوں کا اظہار آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے ہکو سٹیڈیم میں پریمیئرلیگ کے آغا ز کے اعلان کے دوران کیا۔ اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کود، کوچوں اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر شاید پہلی یوٹی ہوگی جو فٹ بال، ہاکی، والی بال اور کبڈی کھیلوں میں یوٹی کے تمام اضلاع میں 1250 میچوں کا اِنعقاد کر رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی میلے سے کم نہیں ہے جس میں 8500کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کھیل میدان میں کھلاڑیوں نے جس صلاحیت کا مظاہرہ کیا ان کے اہل خانہ ، کوچوں اور محکمہ کھیل کود کے اَفسران کی محنتہ شاقہ اور تعین کا ہی نتیجہ ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ پریمیئر لیگ کا پہلا مرحلہ گزشتہ برس نومبر اور دسمبر میں صوبہ کشمیر میں شروع کیاگیا تھا اور ابتداً ان چار کھیلوں میں میچوں کے انعقاد کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا جموں میں شروع نہیں کی جاسکے ۔ اَب جموں ضلع میں مرحلہ اوّل شروع کے ساتھ ہی جموں کے دیگر اضلاع میں بھی پریمیئر لیگ شروع کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پریمیئر لیگ ایک اہم ایونٹ ہے جس سے نوجوانوں کے تقابلی آرائی کے معیار میں بہتری آئے گی اور وہ قومی او ربین الاقوامی سطح کے کھیل مقابلوں میں شرکت کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت 200کروڑ روپے کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے منظور کئے گئے جب کہ یوٹی حکومت مزید 30کروڑ روپے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے، تربیت کی سہولیات اور مقامی صلاحیتوں کو تقویت بخشنے اور پیشہ ور کوچوںکی خدمات حاصل کرنے کے لئے منظور کئے گئے ۔ بنیادی سطح پر کھیل کود کو ترقی دینے کے لئے پنچایتوں کے منتخبہ نمائندوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہے اور حال ہی بیک ٹو وِلیج پروگرام کے دوران مقامی ضروریات کے مطابق فی پنچایت کو20,000 روپے کی سپورٹس کٹس کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔گزشتہ برس ماہ نومبرمیں حکومت نے جموں وکشمیر کے اُبھرتے ہوئے کرکٹروں کو پیشہ ورانہ سطح پر ایک جامع تربیتی پروگرا م کے ساتھ قومی و بین الاقوامی سطح پر ترقی دینے کے لئے سریش رینہ کرکٹ اکیڈیمی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے تھے ۔تاکہ نوجوان اُبھرتے ہوئے کھلاریوں کے معیار میں جامع تربیت فراہم کی جاسکے۔ ماہ دسمبر میں جموںمیںسلیکشن ٹرائل ہوا جس میں ڈوڈہ ،کشتواڑ ، ریاسی ،راجوری اور دیگر علاقوں کے 500نوجوانوں نے حصہ لیا انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے کھیل کود شعبے کی ترقی میں تعطل پیدا ہوا ہے تاہم گزشتہ چند ماہ کے د وران کام میں سرعت لائی گئی اور 17کھیل کود پروجیکٹ مکمل کئے گئے جبکہ 3مزید پروجیکٹ مارچ تک مکمل کئے جائیں گے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تمام 20 اَضلاع کو کھیلو اِنڈیا کے سٹیٹ سینٹرس آف ایکسلینس کی منظوری دی گئی ہے۔ تمام یونین ٹیرٹری کے سابق چمپئنوں کے ساتھ منسلک ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 40 ایسے سینٹرس آف ایکسیلنس قائم کئے جائیں گے اور بعد میں اسے بڑھا کر 120 کردیا جائے گا۔ اس سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ٹیلنٹ ینگ سپورٹس پرسن یو ٹی کے سابق چیمپئنز کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایاجاسکے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں کی جامع ترقی کے حصول کے لئے ایک پرجوش مشن پر عمل پیرا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے کھیلوں کے جدید بنیادی ڈھانچے کو یقینی بناتے ہوئے یوٹی میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کے لئے جدید اِقدامات اٹھائے گئے ہیں۔اَپنے اِستقبالیہ خطاب کے دوران سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود محکمہ سرمد حفیظ نے یوٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے محکمہ کے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اسی نوعیت کی پریمیر لیگ 12کھیلو ں کے لئے اگلے مالی سال منعقد کیا جائے گاتاکہ جموںوکشمیر کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔اس موقعہ پر موجود دیگرلوگوں کے علاوہ ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بشواجیت کمار سنگھ اور جموں و کشمیرسپورٹس کونسل کے اَفسران موجود تھے۔ اس تقریب میں مختلف سپورٹس ایسوسی ایشن کے ممبروںاور کھیل شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Gadyal Desk
Gadyal Desk
Previous Post

Telangana: Health worker who was administered Covid-19 vaccine, dies

Next Post

J&K witnessing revolution in Sports Sector, heading towards becoming a sporting Power House: Lt Governor

Related Posts

India’s Solodarity with people POJK
Home

وادی کشمیر میں وقف اثاثوں کی صحیح نگرانی اور ترقی ناگزیر

by Gadyal Desk
19/04/2025
0

وقف املاک نہ کسی مذہبی لیڈر کی ملکیت ہوتی ہے اور ناہی کسی خاص انجمن کی ملکیت ہے بلکہ یہ...

Read more

پاکستانی پروپیگنڈا وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ کشمیر کے دوران: سوشل میڈیا کا تجزیہ

17/01/2025
THE CALL OF THE MOUNTAINS NORTH KASHMIR’S NEW FRONTIERS FOR ADVENTURE SEEKERS

گریز وادی کشمیر کی تہذیب اور کلچر کی پہنچان

09/01/2025
قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا

09/01/2025
بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

بانڈی پورہ میں عوام کی بہادری: زخمی فوجیوں کی مدد سے کشمیریت کی مثال قائم

05/01/2025
Next Post
J&K witnessing revolution in Sports Sector, heading towards becoming a sporting Power House: Lt Governor

J&K witnessing revolution in Sports Sector, heading towards becoming a sporting Power House: Lt Governor

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Contact
  • About us
  • Advertise
  • Careers
  • Privacy Policy
e-mail: [email protected]

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Kashmir
  • Jammu
  • World
  • National
  • Sports
  • Article
  • ePaper

© 2022 Gadyal - Designed and Developed by GITS.